2 دسمبر 2025 - 17:09
بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے: عظمیٰ خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، دونوں بہنوں سے مشاورت کے بعد میڈیا سے تفصیلی بات کروں گی۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان عمران خان سے ملاقات کے لیے فیکٹری ناکے سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئی تھیں۔

اس موقع پر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے آج ملاقات کی اجازت مل گئی، ملاقات کے بعد واپس آکر میڈیا سے بات کروں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha